کوہلی کو پروپوز کرنے والی کرکٹر نے ہم جنس پرست خاتون سے شادی کرلی

کوہلی کو پروپوز کرنے والی کرکٹر نے ہم جنس پرست خاتون سے شادی کرلی

ڈینیئل وائٹ ارجن تینڈولکر کی باؤلنگ کی مداح ہیں، ارجن جب انگلینڈ جاتے ہیں تو وہ ڈینیئل وائٹ سے ضرور ملتے ہیں۔
کوہلی کو پروپوز کرنے والی کرکٹر نے ہم جنس پرست خاتون سے شادی کرلی

Webdesk

|

2 Sep 2024

نئی دہلی: بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی کو پروپوز کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی جارجی ہوج سے شادی کرلی ہے۔

 ڈینیئل وائٹ سچن ٹینڈولکر کے بیٹے ارجن ٹینڈولکر کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی زبردست بلے باز ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی ساتھی جارجی ہوج سے منگنی کی تھی۔

ڈینیئل وائٹ ارجن تینڈولکر کی باؤلنگ کی مداح ہیں، ارجن جب انگلینڈ جاتے ہیں تو وہ ڈینیئل وائٹ سے ضرور ملتے ہیں۔

 اس کے علاوہ ڈینیئل جب ہندوستان جاتی ہیں تو وہ ارجن سے ملنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ڈینیئل وائٹ نے 2014 میں ویراٹ کوہلی کو سوشل میڈیا پر پرپوز کیا تھا۔

 وہ کوہلی کی بہت بڑی مداح ہیں۔ڈینیئل کی پارٹنر جارجی ہوج کیبیس فٹ بال کلب کی سربراہ ہیں۔ اس جوڑے نے 2023 میں اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

ڈینیئل وائٹ اور جارجی ہوج کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین مختلف تبصرے کر کے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!