محمد عامر بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

محمد عامر بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراونڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔
محمد عامر بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

Webdesk

|

20 Oct 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے مخالفین کو کھری کھری سنادیں۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے سوشل میڈیا سائٹ پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔

اُن کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراونڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔

محمد عامر نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان پر کھیل کی کارکردگی پر اعتراض کریں مگر پرسنل نہ ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم سمیت نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، بلکہ تینوں کو آرام دیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!