محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غورشروع
حالیہ چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حسنین کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔
Webdesk
|
18 Oct 2024
آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو سیریز میں قیادت سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
سیریز کیلئے فاسٹ بولر محمد حسنین جنہوں نے آخری بار 2023 میں ایک روزہ میچ کھیلا تھا، ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
حالیہ چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت حسنین کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آل رائونڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔
Comments
0 comment