ملتان ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے

ملتان ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے

شان مسعود نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے

Webdesk

|

7 Oct 2024

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز اسکور کرلئے۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعے پر صرف 4 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئے۔

 عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری جڑدی۔

عبد اللہ شفیق نے بھی سنچری اسکورکی اور پھر 102 رنز  بنا کر پویلین لوٹ گئے، دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت ہوئی۔

عبد اللہ شفیق کے آئوٹ ہونے کے بعد صرف2  رنز کے اضافے کے ساتھ کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام سے کچھ دیر قبل بابر اعظم بھی 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر رن بنائے کریزپرموجود ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!