میلبرن ٹیسٹ، پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کی کیا پوزیشن رہی؟
Webdesk
|
26 Dec 2023
میلبرن میں ہونے والے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پھر کپتان شان مسعود نے پہلے بولنگ کا اعلان کیا۔
آسٹریلوی اوپنرز کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے تو اوپنر ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسکے بعد کینگروز کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، یہاں عثمان خواجہ 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پھر بارش کے باعث میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکا گیا اُس کے بعد مارنس لبوشن اور اسٹیون اسمتھ نے چالیس رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم عامر جمال نے اسٹون اسمتھ کو چلتا کردیا۔
پہلے روز کھیل کے اختتام پر مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
Comments
0 comment