فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اچھی خبر
نسیم شاہ ایک نئے انداز سے بولنگ کرائیں گے؟
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2023
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی تکلیف سے نجات پاکر چھوٹے رن اپ سے بولنگ کا آغاز کردیا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں نسیم شاہ نے ری ہبلیٹیشن ( بحالی صحت ) کے آخری مرحلے کا آغاز کردیاہے.
نسیم کی ری ہبلیٹیشن لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔ فی الوقت وہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں اور ایک دو روز میں بیٹنگ کا آغاز کریں گے،
نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔
سرجری کے بعد وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔
Comments
0 comment