انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کا اعلان

قومی ٹیم میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کا اعلان

Webdesk

|

14 Oct 2024

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عبداللہ شفیق، شان مسعود، عامر جمال ، صائم ایوب، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کوفی الحال باہر کردیا ہے۔ جبکہ کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں اولی پوپ، جو روٹ، زیک کرالی، بین ڈکٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا، پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!