نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ گئی

بھارت کیلئے بنگلورو اسٹیڈیم میں کیویز بالرز ڈرائونا خواب بن گئے
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ گئی

Webdesk

|

17 Oct 2024

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کو ہوم گرانڈ پر 46 رنز پرپویلین کی کی راہ دکھادی۔

بھارت نے بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو انتہائی غلط فیصلہ ثابت ہوا۔

بھارت کیلئے بنگلورو اسٹیڈیم میں کیویز بالرز ڈرائونا خواب بن گئے، ہندوستان ٹیم کے 5 کھلاڑی صفر پر آٹ ہوئے جبکہ سب سے رشبھ پنت نے 20 رنزبنائے۔

صفر پر وکٹ گنوانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جبکہ 2 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گرانڈ پر کم ترین اسکور ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!