پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز، بابر اعظم ایک بار پھر ناکام

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز، بابر اعظم ایک بار پھر ناکام

فاسٹ بولرز نے کینگروز کو جلدی پویلین بھیج دیا، پاکستان کے 194 رنز پر چار آؤٹ
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز، بابر اعظم ایک بار پھر ناکام

Webdesk

|

27 Dec 2023

ملیبرن میں کھیلے جارہے پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالیے۔

پاکستان کو کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124 رنز درکار ہیں۔

دوسرے روز آسٹریلیا نے 187 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم صرف 131 رنز کے اضافے پر کینگروز کی ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے اس دوران کینگروز کو پریشان کر کے رکھا۔ پہلے سیشن میں عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے 2-2 بیٹرز شکار کیے جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے دوسری وکٹ کیلئے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عبداللہ 62 جبکہ شان مسعود54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سابق کہپتان بابراعظم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور پیٹ کمنز کا شکار بن کر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 9، سلمان علی آغا 5 رنز بناسکے۔

کھیل کے اختتام پر محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، نتھین لائن نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!