پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا
پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

Webdesk

|

13 Oct 2024

لاہور: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔ چاروں کرکٹرز کے آج فٹنس ٹیسٹ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورا نہیں اترے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!