پاکستانی کرکٹر ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج

پاکستانی کرکٹر ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج

ابرار احمد گزشتہ روز بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ملتان ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
پاکستانی کرکٹر ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج

Webdesk

|

11 Oct 2024

ملتان: ایسے وقت میں جبکہ پاکستانی ٹیم ملتان ٹیسٹ میں آئی سی یو کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے لیگ اسپنر ابرار احمد تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد گزشتہ روز بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ملتان ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کو گزشتہ روز اسپتال داخل کرایا گیا تھا، اب ان کے مزید ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ ابرار کے اس سے پہلے کرائے جانے والے ٹیسٹ کلیئر آئے تھے۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے تھے۔ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!