پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری، انگلینڈ کے 3 وکٹوں پر 24رنز ، 53 رنز کا خسارہ

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری، انگلینڈ کے 3 وکٹوں پر 24رنز ، 53 رنز کا خسارہ

کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16، 16 رنز پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری، انگلینڈ کے 3 وکٹوں پر 24رنز ، 53 رنز کا خسارہ

Webdesk

|

25 Oct 2024

انگلش ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 53 رنزدرکار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔ کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16، 16 رنز پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

سعود شکیل نے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری اسکور کی، انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی اور پاکستان کو مشکل صورتحال سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19، کپتان شان مسعود 26، کامران غلام 3، محمد رضوان 25، سلمان علی آغا ایک ، عامر جمال 14 اور نعمان علی 46 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان کی نویں وکٹ سعود شکیل کی گری جو 134 رنز بنا کر آٹ ہوگئے، اس کے بعد زاہد محمود صفر پر آئوٹ ہوگئے اور یوں پوری ٹیم 344 رنز پر آٹ ہوگئی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنزبناکر حریف ٹیم پر 77 رنز کی برتری حاصل کی۔

پنڈی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی اور دوسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے۔انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 53رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 7  وکٹیں باقی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!