اپنے ٹکٹ خود خریدیں، حسن علی کا مشورہ
ویب ڈیسک
|
16 Feb 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل سیزن کے ٹکٹ خود ہی خریدنے کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں مداحوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں اور اپنے ٹکٹ خود ٹی سی ایس سے جاکر خریدیں‘۔
اس کے ساتھ حسن علی نے ہاتھ جوڑنے کا اموجی بناتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 17 فروری سے لاہور میں ہوگا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں علی ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں. ٹکٹس ٹی سی ایس پر دستیاب
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) February 16, 2024
ہیں. اپنے اپنے ٹکٹس خود جا کر خریدیں. شکریہ. 🙏
Comments
0 comment