پی سی بی کی 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش، اے کیٹیگری میں کسے لیا گیا؟
Webdesk
|
27 Oct 2024
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 25 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو اے کیٹیگری لیا گیا ہے، جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، شان مسعود کی "بی "کیٹیگری میں شمولیت کپتانی سے مشروط ہے۔
پی سی بی کے مطابق سی کیٹیگری جنہیں لیا گیا ہے ان میں ابرار احمد، صائم ایوب، ساجد خان، عبداللہ شفیق، حارث روف، شاداب خان، سعود شکیل اور سلمان علی آغا شامل ہیں جب کہ نعمان علی کی سی میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان، عرفان خان نیازی، عامر جمال، محمد وسیم جونئیر، محمد ہریرہ، میر حمزہ، حسیب اللہ خان، عباس آفریدی اور کامران غلام کو ڈی کیٹیگری آفر کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس بار پانچ ایمرجنگ کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔
جن کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ نہیں ملا ان میں محمد نواز، سرفراز احمد اور عماد وسیم، فہیم اشرف افتخار احمد اور احسان اللہ شامل ہیں، زمان خان، ارشد اقبال، طیب طاہر، شاہنواز دھانی محمد حارث، حسن علی اسامہ، میر فخر زمان اور امام الحق بھی کنٹریکٹس حاصل نہ کر سکے۔
واضح رہے اس بار 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ آفر کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 30 تھی۔
Comments
0 comment