سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آگئی، کرکٹر بھی حیران

سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آگئی، کرکٹر بھی حیران

سچن ٹنڈولکر کی وضاحت سے پہلے تک سب اسے اصلی سمجھ رہے تھے
سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو سامنے آگئی، کرکٹر بھی حیران

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2024

بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر سابق کرکٹر کو خود ہی آکر وضاحت کرنا پڑی۔

آرٹفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو دراصل ایک موبائل ایپ کی تشہیر ہے جس پر لوگ جوا کھیلتے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین خود بھی حیران تھے کہ سچن کو ایسا کرنے کی نوبت کیوں پیش آئی۔

اس ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر کی ہو بہ ہو آوز اور انداز کو دیکھ کر کہیں محسوس نہیں ہورہا تھا کہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ تاہم یہ راز اُس وقت عیاں ہوا جب سچن نے ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ یہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرکے لوگوں کو اس جعلی ویڈیو سے خبردار کیا اور درخواست کی کہ وہ اس ویڈیو اور ایپ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ اور اس طرح کی کئی ویڈیوز جعلی ہیں، ٹیکنالوجی کا بے تحاشہ غلط استعمال پریشان کن ہے۔ سب سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز، اشتہارات اور ایپس کو بڑی تعداد میں رپورٹ کریں۔

سچن نے لکھا کہ ’’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو شکایات پر چوکنا اور جوابدہ رہنے کی ضرورت ہے۔ غلط معلومات اور جعلی ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی بہت ضروری ہے‘‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!