سدھو نے 35 کلو وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کردیا

سدھو نے 35 کلو وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کردیا

مداحوں کو سدھو نے ان تصاویر کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے صرف پانچ ماہ میں 35 کلو وزن گھٹا لیا ہے
سدھو نے 35 کلو وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کردیا

Webdesk

|

30 Jan 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور دی گریٹ انڈین کپل شو کے خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے صرف پانچ ماہ کی مدت کے دوران 35 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔

سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اپنی شاندار جسمانی تبدیلی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی حالیہ اور ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مہور بنی ہوئی ہیں۔

مداحوں کو سدھو نے ان تصاویر کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے صرف پانچ ماہ میں 35 کلو وزن گھٹا لیا ہے، سابق کرکٹر نے اپنی پہلے اور بعدکی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: اگست سے اب تک میں نے 33 کلوگرام وزن کم کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ سب قوتِ ارادی، عزم، ایک منظم طریقہ کار، اور نظم و ضبط پر مبنی غذا کے ساتھ پرانایام، ویٹ ٹریننگ، اور چہل قدمی کی بدولت ممکن ہوا۔ ناممکن کچھ بھی نہیں!صحت مند جسم ہی سب سے بڑی دولت ہے۔

مداحوں کی جانب سے سدھو کی ان تصاویر پر اتنے کم وقت میں 35 کلو وزن کم کرنے پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے اور وہ سابق بھارتی کھلاڑی سے اس حیرت کارنامے کا طریقہ کار پوچھ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!