ناظم آباد میں آپریشن کے باوجود بچے کی پیدائش نہ ہونے کا واقعہ، خاتون کی میڈیکل رپورٹ آگئی

ناظم آباد میں آپریشن کے باوجود بچے کی پیدائش نہ ہونے کا واقعہ، خاتون کی میڈیکل رپورٹ آگئی

خاتون حاملہ نہیں تھی جبکہ اسپتال عملے کی غفلت بھی تھی، خاتون نے طعنوں کی وجہ سے جھوٹ بولا
ناظم آباد میں آپریشن کے باوجود بچے کی پیدائش نہ ہونے کا واقعہ، خاتون کی میڈیکل رپورٹ آگئی

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2026

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے اسپتال میں در روز قبل پیش آنے والے عجیب و غریب واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا جس کے مطابق خاتون حاملہ نہیں تھی جبکہ طبی معائنے میں اسپتال عملے نے بھی غفلت کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد تین نمبر میں قائم نجی اسپتال میں خاتون کے مبینہ حمل سے متعلق واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد عباسی شہید ہسپتال میں خاتون کا طبی معائنہ اور ایم ایل او کرایا گیا، جس میں خاتون کا حاملہ ہونا ثابت نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق خاتون زوبیا زوجہ راشد کو ابتدائی طور پر زچگی کے لیے ہمدرد ہسپتال لایا گیا تھا، تاہم آپریشن کے دوران عملے کو معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے ہسپتال میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ آپریشن تھیٹر منتقل کرنے سے قبل خاتون کا باقاعدہ طبی معائنہ نہیں کیا گیا، جبکہ صرف موبائل فون پر موجود الٹراساؤنڈ رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جو تحقیقات کے مطابق مشتبہ اور غیر مستند پائی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر راشد کی جانب سے ہسپتال عملے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ناظم آباد میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ میڈیکل کمیشن کی حتمی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کو خود بھی حاملہ نہ ہونے کا علم تھا تاہم اُس نے سسرالیوں اور شوہر کے طعنوں سے تنگ آکر ڈرامہ رچایہ تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!