شاہین کو ڈراپ کیے جانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

شاہین کو ڈراپ کیے جانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

شاہین شاہ، بابر اور نسیم شاہ کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیا گیا ہے
شاہین کو ڈراپ کیے جانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2024

قومی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے شاہین آفریدی سمیت دیگر کو ڈراپ کرنے پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دینے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو آرام ملے گا اور انکا کیریئر طویل ہوگا۔

 اس فیصلے سے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ان کو آزمانے کا موقع ملے گا۔ اس سے مستقبل کےلیے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!