سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں
ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے۔
Webdesk
|
16 Nov 2025
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نئی ذمہ داریاں دیدی گئی ہیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے معاملات دیکھیں گے۔
سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے، وہ ٹیموں کے ہمراہ بھی دورہ کر سکیں گے۔
سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے۔
Comments
0 comment