اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں، سلمان بٹ

اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں، سلمان بٹ

سلمان بٹ نے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی کہ قومی ٹیم کے بیٹر کم اسٹرائیک ریٹ کیساتھ کھیل رہے ہیں۔
اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں، سلمان بٹ

Webdesk

|

6 Sep 2024

لاہور: سلمان بٹ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بنگلادیش کیخلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بیٹرز کے اسٹرائیک پر تنقید کرنیوالوں کو نشانے پر رکھ لیااور کہا کہ اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی کہ قومی ٹیم کے بیٹر کم اسٹرائیک ریٹ کیساتھ کھیل رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ آپ 4 دن میں بنگلادیش جیسی کمزور ٹیم سے ٹیسٹ میچ ہار گئے، آپ تیزی سے کھیل کر کیا کرنے والے ہیں؟

آپ نے صرف 46 اوور کھیلے، آپ کو کیا جلدی ہے؟ آپ کیوں نہیں سمجھتے کہ آپ کا کام لمبی بیٹنگ کرنا ہے؟۔اس کھیل عظیم کرکٹرز کیا ہائی لائٹس کی طرح کھیلتے تھے؟ کیا جو روٹ، ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑی اس انداز میں رنز بناتے ہیں؟۔

دوسری جانب تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر گرنے کے بعد چٹان سے نیچے پہنچ گیا، جو کہ 1965 کے بعد ان کی سب سے کم ترین درجہ بندی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگال ٹائیگرز نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ اور سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!