وسیم اکرم کی صحت کا راز کیا ہے؟ سوئنگ کے سلطان نے بتادیا
Webdesk
|
17 Apr 2024
عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی سابق کھلاڑی و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے چاہنے والوں کی پرزور فرمائش پر اپنی ’مارننگ روٹین‘ شیئر کی ہے۔
وسیم اکرم نے ایک مختصر سی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ساتھ میری مارننگ روٹین کا حصہ بنیں۔
سابق کپتان نے بتایا کہ وہ 6 بج کر 30 منٹ پر اٹھتے ہیں، خود کو انسولین کے یونٹس لگاتے ہیں، ایک کپ کافی پیتے ہیں اور پھر اپنی بیٹی عائلہ کو اسکول چھوڑنے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت صبح کے 10 بج رہے ہیں اور وہ ڈیڑھ کلو میٹر کی چہل قدمی کر چکے ہیں، اب وہ ناشتہ کریں گے جس میں دہی کے ساتھ تھوڑا سا کیلا، بیریز اور میوزلی لیں گے۔میوزلی شوگر کی سطح کو تادیر متوازن رکھتی ہے۔
وسیم نے کہا کہ یہ ناشتہ کرنے کے بعد وہ خود کو مزید انسولین لگائیں گے اور پھر جِم جائیں گے۔
وسیم اکرم نے بھاری بھرکم ناشتے اور پکوان کھانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ لوگ پوچھیں گے کہ بھائی جان اب 36 نان اور ایک کلو نہاری کیسے کھانی ہے، میں یہ غذائیں نہیں کھاتا، میں بس یہی ناشتہ کرتا ہوں۔
Comments
0 comment