آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ویمنز ٹیم کا فاتحانہ آغاز
پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے دی
ویب ڈیسک
|
3 Oct 2024
شارجہ: پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا۔
شارجہ میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں قومی ٹٰم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کی اور 116 رنز اسکور کیے۔ کپتان فاطمہ ثنا 30 ، ندا ڈار 23 رنز بناکر نمایاں بلے بازرہیں۔ سری لنکا کی بولر چماری اٹھاپٹو، سُگندیکا کماری اور اُدیشیکا پرابودھانی نے 3، 3 جبکہ کویشا دلہاری نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 117 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 85 زنر بنا سکی۔
سری لنکا کی نیلکشیکا سِلوا 22 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں جبکہ وشمی گُنارتنے نے 20 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3، عمیمہ سہیل، کپتان فاطمہ ثناء اور ناشرا سندھو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments
0 comment