ایم ایس دھونی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

ایم ایس دھونی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

مہندر سنگھ دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔
ایم ایس دھونی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Webdesk

|

2 Apr 2024

 نئی دہلی: بھارت کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

مہندر سنگھ دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے یہ کارنامہ اتوار کو آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شا کا کیچ پکڑ کر سر انجام دیا۔

دھونی نے اپنے 300 شکار 367 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں مکمل کیے، اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ہے جنہوں نے 281 اننگز میں 274 شکار کیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!