عمان میں بارش سے بڑی تباہی، سیلابی ریلے میں اسکول وین بہہ گئی، 19 جاں بحق
ویب ڈیسک
|
17 Apr 2024
عمان میں دو روز سے مسلسل ہونے والی بارش کے نتیجے میں اسکول وین اور دیگر گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہنے سے اموات ہوئیں ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق عمان کے شمال اور مشرقی علاقوں میں پیر سے شروع ہونے والی بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے اور درمیانے درجے کے سیلابی ریلے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔
بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث عمان میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں اور ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مرکزی شاہراہ پر آنے والے سیلابی ریلے میں اسکول وین سمیت متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، پانی کا بھاؤ اور لیول کم ہونے کے بعد جب ریسکیو کام شروع کیا گیا تو ان میں سے لاشیں برآمد ہوئیں جن میں طالب علم بھی شامل ہیں۔
بارشوں کے باعث اب تک طالب علموں سمیت 19 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے فضائی آپریشن کیا اور اس دوران سیلابی ریلے میں سے 75 افراد کی زندگیوں کو بچا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment