آج بھی جوہری پروگرام سے متعلق این پی ٹی معاہدے کے پابند ہیں ، ایران

آج بھی جوہری پروگرام سے متعلق این پی ٹی معاہدے کے پابند ہیں ، ایران

ایران اب بھی معاہدے کا خود کو پابند رکھے ہوئے اور اس معاہدے کے لیے جو ممکن ہے کرتا رہے گا۔
آج بھی جوہری پروگرام سے متعلق این پی ٹی معاہدے کے پابند ہیں ، ایران

Webdesk

|

4 Jul 2025

تہران: ایرا ن نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی جوہری معاہدے این پی ٹی کا پابند ہے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ایران آج بھی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی  نان پرولیفریشن ٹریٹی کا پابند ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اب بھی معاہدے کا خود کو پابند رکھے ہوئے اور اس معاہدے کے لیے جو ممکن ہے کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا ہمارا بین الاقوامی واچ ڈاگ آئی اے ای اے  کے ساتھ تعاون اپنے قومی ادارے سپریم۔نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ذریعے سے کرے گا۔ یقینا یہ اہتمام تحفظ اور سلامتی سے متعلق وجوہات کی بنیاد پر پر کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!