بھارت ،خواتین کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ برآمد

بھارت ،خواتین کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ برآمد

بھارتی ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کے مراد نگر میں گنگا نہر کے قریب واقع خواتین کے واش روم سے ایک خفیہ کیمرہ ملا جس پر پولیس نے سخت ایکشن لے لیا۔
بھارت ،خواتین کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ برآمد

Webdesk

|

26 May 2024

غازی آباد: خواتین کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ نصب کرنے والے کے خلاف پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کے مراد نگر میں گنگا نہر کے قریب واقع خواتین کے واش روم سے ایک خفیہ کیمرہ ملا جس پر پولیس نے سخت ایکشن لے لیا۔

پولیس کی جانب سے ایک پادری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اپنے فون پر سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھتا تھا۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون اور اس کی بیٹی نے کپڑے بدلنے کے دوران چھپا کیمرہ دیکھا۔

واقعے کے فورا بعد خاتون نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی۔

بھارتی ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چند یادو کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ مذہبی رسومات ادا کرنے والے پادری مکیش گوسوامی نے چینجنگ روم میں مبینہ طور پر کیمرا نصب کیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات میں بتایا کہ خفیہ کیمرے کا سی سی ٹی وی ڈسپلے پادری کے فون سے منسلک تھا۔ڈپٹی کمشنر چند یادو نے مزید کہا کہ مکیش گوسوامی جن کے خلاف پہلے ہی چار مقدمات درج ہیں، فی الحال مفرور ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!