بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، حملے کی دھمکی

بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، حملے کی دھمکی

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا
بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، حملے کی دھمکی

Webdesk

|

5 Apr 2024

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ بھارت کسی بھی دہشت گرد کو مارنے کے لیے پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

گارجین اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر مقیم دہشت گردوں کو ختم کرنے کے وسیع منصوبے کے تحت 2020 سے اب تک پاکستان میں تقریباً 20 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا، جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ پاکستان عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی تردید کرتا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے رپورٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چینل کو بتایا، اگر دہشت گرد پاکستان بھاگ گئے تو ہم انہیں مارنے کے لیے پاکستان میں داخل ہو جائیں گے اور بھرپور حملہ کرکے سب کو ہلاک کردیں گے۔

اُنہوں نے کہا، ''ہندوستان ہمیشہ اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے،... لیکن اگر کوئی بھارت  میں  دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے، ہم انہیں نہیں بخشیں گے۔

گارڈین کی یہ رپورٹ کئی مہینوں بعد سامنے آئی ہے جب کینیڈا اور امریکہ نے ہندوستان پر ان کے ممالک میں لوگوں کو قتل کرنے یا قتل کرانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!