بھارت میں حجاب کرنے والی خواتین پر زمین تنگ ہونے لگی

بھارت میں حجاب کرنے والی خواتین پر زمین تنگ ہونے لگی

خواتین کو حجاب نہ اتارنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا
بھارت میں حجاب کرنے والی خواتین پر زمین تنگ ہونے لگی

ویب ڈیسک

|

17 Apr 2024

بھارتی میڈیا نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ چار خواتین کے ایک گروپ کو جنوبی دہلی کے ایک ریستوران میں باحجاب خواتین کو داخلے سے روک دیا ہے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ اتوار کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب نیو فرینڈز کالونی میں واقع ماربیہ کیفے میں اس وقت پیش آیا جب چار خواتین دفتر کے وقفے کے دوران لنچ کے لیے ریستوراں پہنچیں۔

 خواتین نے بتایا کہ جب وہ ٹیبل بک کروانے استقبالیہ پر پہنچیں تو خاتون ملازم نے انہیں ریسٹورنٹ میں اپنے برقعے اتارنے کو کہا۔

 متاثرہ خواتین میں سے ایک نے کہا کہ ان کے حجاب اتارنے سے انکار پر انہیں ریستوران میں داخلے سے منع کر دیا گیا۔

 انہوں نے کہا،''ہمیں بتایا گیا تھا کہ یہ ریسٹورنٹ کی پالیسی تھی کہ کھانے میں کسی بھی مذہبی علامت کو ظاہر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔"

 انہوں نے مزید کہا کہ "ہم حیران رہ گئے اور اس سے بحث کیے بغیر ہی پنڈال سے چلے گئے۔"

 متاثرہ خواتین نے ریسٹورنٹ کی پالیسی کو مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

 یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مودی کی قیادت میں ہندوستان میں خواتین کو پسماندہ کیا گیا ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!