بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی رمضان کے چاند کا اعلان ہوگیا

بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی رمضان کے چاند کا اعلان ہوگیا

بھارت، بنگلادیش اور افغانستان سمیت دیگر ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا
بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں بھی رمضان کے چاند کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک

|

11 Mar 2024

بھارت سمیت کئی ایشیائی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت، بنگلادیش، افغانستان سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا جس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

جن ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا وہاں آج پہلی تراویح جبکہ بروز منگل بارہ مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

ایران نے گزشتہ شب ہی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

اسی طرح اردن، عمان، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، فلپائن، سنگاپور اور آسٹریلیا سمیت مشرقی دنیا میں کل چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے 12 مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!