10 hours ago
بھارتی پائلٹ نے اپنی ہی آبادی پر بم گرادیا، درجنوں ہلاکتیں

ویب ڈیسک
|
26 Apr 2025
بھارتی فضائیہ (IAF) کے ایک لڑاکا طیارے نے مدھیہ پردیش کے شوپوری ضلع میں اپنے ہی شہریوں کے علاقے پر بم گرایا، جس کے بعد ملک بھر میں شدید تنقید اور عوامی غم و غصہ پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ بم غیر ارادی طور پر گرایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس واقعے میں کئی گھر تباہ ہوئے اور شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے ہی شہریوں پر بم گرانا فضائیہ کی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے خطرناک غلطی ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
اس واقعے نے بھارتی عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ کی مذمت کی جا رہی ہے۔
ایک امریکی سیاسی مبصر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے "2025 کی پہلی جنگی قربانیاں" قرار دیا۔
بھارتی فضائیہ کے آپریشنز اور تربیتی طریقہ کار پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے، لیکن یہ سوال اہم ہے کہ اگر فضائیہ اپنے ہی شہریوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتی، تو بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا
ہے؟
Comments
0 comment