بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی تصدیق

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی تصدیق

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ شرکت کریں گے
بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2024

بھارت نے پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلیے اپنے وزیر خارجہ کو بھیجنے کی تصدیق کردی۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلیے اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان شیڈول کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ جس میں چینی وزیر اعظم سمیت دیگر عالمی سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!