برج خلیفہ پرنئے سال کے موقع پرآتش بازی شوکیلئے ٹکٹوں کا اعلان

برج خلیفہ پرنئے سال کے موقع پرآتش بازی شوکیلئے ٹکٹوں کا اعلان

دبئی میں قائم برج خلیفہ گزشتہ 14 سال سے بلاشرکت غیرے دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہے۔
برج خلیفہ پرنئے سال کے موقع پرآتش بازی شوکیلئے ٹکٹوں کا اعلان

Webdesk

|

15 Oct 2024

 دبئی میں قائم برج خلیفہ کو اب تک دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز حاصل ہے اس کی انتظامیہ نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں قائم برج خلیفہ گزشتہ 14 سال سے بلاشرکت غیرے دنیا کی سب سے بلند عمارت کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہے۔

 عالمی توجہ کا مرکز اس عمارت کو مختلف ممالک کے قومی ایام، تہواروں اور نئے سال پر رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔

سال نو پر بھی ہر سال دنیا کی اس سب سے بلند عمارت پر خوبصورت آتشبازی کی جاتی ہے تاہم 2025 کی آمد کے استقبال کے حوالے سے برج خلیفہ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

اس سال اگر لوگوں کو برج خلیفہ پر آتشبازی کا لطف اٹھانا ہے تو یہ مفت نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے ٹکٹ لینا پڑے گا۔

 سال نو کے آتش بازی فنکشن کے ٹکٹوں کی فروخت 24 اکتوبر سے شروع ہو گی۔بالغ افراد کے لیے ٹکٹ کی قیمت 580 درہم اور بچوں کے لیے 370 درہم رکھی گئی ہے جب کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی انٹری مفت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ٹکٹ لینے والے افراد برج پارک کی فرنٹ لائن پر بیٹھ کر آتشبازی کے ساتھ فاونٹین شو کے مزے بھی لے سکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!