برطانیہ نے ایرانی فوجی عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں

برطانیہ نے ایرانی فوجی عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں

ڈیوڈ لامی نے کہا کہ بار بار کے انتباہی اعلانات اور بیانات کے باوجود ایران کی پراکسیز خطے میں خطرناک کارروائیاں کر رہی ہیں۔
برطانیہ نے ایرانی فوجی عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں

Webdesk

|

15 Oct 2024

لندن: برطانیہ نے ایران میں مختلف شخصیات اور تنظیموں پر اسرائیل پر حملے کے بعد پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیرملکی برطانوی وزارت خارجہ نے ان پابندیوں کا باضابطہ اعلان کیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی اعلان میں کہا گیا کہ ایرانی فوج کے اعلی حکام، ایرانی ایئر فورس کے اہم عہدیدار اور بعض ایرانی ادارے جو اسرائیل پر بیلیسٹک میزائل حملوں میں کسی نہ کسی رول کے ادا کرنے کے ذمہ دار تھے ان پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے کہا کہ بار بار کے انتباہی اعلانات اور بیانات کے باوجود ایران کی پراکسیز خطے میں خطرناک کارروائیاں کر رہی ہیں۔ جس سے مشرق وسطی میں مزید کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد ہم ایران کو جوابدہ سمجھتے ہیں اور ہم ان سہولت کاروں کو سامنے لا رہے ہیں جنہوں نے اس میزائل حملے میں مدد کی یا کردار ادا کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!