8 hours ago
ابوعبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید

ویب ڈیسک
|
31 Aug 2025
فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے ترجمان ابو عبیدہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں ابو عبیدہ سمیت دیگر کو ایک حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
فلسطینی ذرائع نے القسام بریگیڈ اور حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق کی۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تازہ زمینی، فضائی اور سمندری حملوں میں میزائلوں کی بارش کی گئی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 افراد شہید ہوئے جن میں ابوعبیدہ بھی شامل ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ابو عبیدہ کے فلیٹ پر بمباری کی، کارروائی کے وقت وہ گھر پر ہی موجود تھے۔
حالیہ شہادتوں کے بعد فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 63 ہزار 371 تک پہنچ گئی۔
Comments
0 comment