بائیڈن کی مخالفت کے باوجود رفح میں داخل ہوں گے،نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

بائیڈن کی مخالفت کے باوجود رفح میں داخل ہوں گے،نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

رفح میں حماس کے خلاف آپریشن کو کسی بھی چیز کی وجہ سے روکا نہیں جائے گا۔
بائیڈن کی مخالفت کے باوجود رفح میں داخل ہوں گے،نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

Webdesk

|

1 Apr 2024

تل ابیب:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل دباؤ پر قابو پا کر امریکی صدر جو بائیڈن کی مخالفت کے باوجود رفح میں داخل ہو جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا رفح میں حماس کے خلاف آپریشن کو کسی بھی چیز کی وجہ سے روکا نہیں جائے گا۔

نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شفا ہسپتال میں 200 سے زائد مسلح افراد کو قتل کردیا ہے۔ فوجی دبا ؤاور مذاکرات میں لچک یرغمالیوں کی رہائی کا باعث بنے گی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے  شہدا اقصی ہسپتال پر بھی حملہ کردیا ہے اور اس حملے میں چار افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم غزہ کے شہا الاقصی ہسپتال میں انسانی ہمدردی کے مشن پر تھی جب ہسپتال کے احاطے کے اندر ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم ضروریات کا جائزہ لینے اور شمالی غزہ بھیجنے کے لیے انکیوبیٹر وصول کرنے کے لیے ہسپتال میں موجود تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!