4 hours ago
بیشتر غیر ملکی ایئر لائنز نے مشرق وسطی کیلئے پروازیں معطل کردیں
Webdesk
|
16 Jul 2026
انقرہ: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے مشرق وسطی کے مختلف ملکوں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ یا عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
ایئر کینیڈا نے تل ابیب اور دبئی کے لئے اپنی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں، یونان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی نے دبئی کے لئے پروازیں 31 اگست تک، جبکہ اربیل اور بغداد کے لیے پروازیں 30 ستمبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر فرانس نے بیروت کے لئے پروازیں 2 اگست تک معطل کر دی ہیں جبکہ کی ہالینڈ کی فضائی کمپنی کے ایل ایم (KLM) نے سعودی عرب کے شہروں ریاض، دمام اور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے لیے اپنی پروازیں معطل رکھیں۔
دوسری جانب ہانگ کانگ کی کیتھے پیسفک نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی اور ریاض کے لئے اپنی پروازیں یکم ستمبر سے دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Comments
0 comment