دوحہ میں حملے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں، نیتن یاہو

دوحہ میں حملے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں، نیتن یاہو

ہم نے جنگ کی شروعات کیں اور ہم ہی اختتام کریں گے
دوحہ میں حملے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں، نیتن یاہو

Webdesk

|

9 Sep 2025

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے جنگ کی شروعات کیں اور ہم ہی اختتام کریں گے، دوحہ میں حملے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں دوحہ میں ہونے والے حملے کو کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس کا آغاز کیا اور اب اس جنگ کا اختتام بھی ہم ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے قطر پر فضائی حملہ کرکے مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینیئر ترین رہنما خلیل الحیہ کو شہید کردیا۔

امریکا نے سیز فائر کے حوالے سے حماس کی قیادت کو مذاکرات کیلیے اکھٹا کیا اور اسرائیل نے حملہ کردیا۔

دوحہ حملے میں خالد مشعال کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاع سامنے آرہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جس عمارت میں امریکا سے حما س کے مذاکرات جاری تھے اس عمارت کو اسرائیل نے بھرپور طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔

قطر کی جانب سے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے، اسرائیل نے حملے سے پہلے امریکا کو اعتماد میں لیا تھا۔

صحافی سلیمان احمد نے اسرائیلی میڈیا ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تل ابیب نے امریکہ کو دوحہ حملے کے بارے میں پہلے آگاہ کیا اور اعتماد میں لیا تھا۔ حملے میں برطانوی طیارے نے بھی حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق دوحہ میں ہونے والے حملے میں برطانیہ نے اسرائیل کا بھرپور ساتھ دیا اور اس کے طیارے نے بمباری میں حصہ بھی لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!