غیرملکی فلائٹ کی اسکرینوں میں دوران پرواز غیر اخلاقی فلم چل پڑی

غیرملکی فلائٹ کی اسکرینوں میں دوران پرواز غیر اخلاقی فلم چل پڑی

Daddio نامی ہالی ووڈ فلم کے غیر اخلاقی مناظر فلائٹ کی اسکرین پر چلنے لگے جسے بند کرانا ٹیکنیکل اسٹاف کے لیے عذاب بن گیا۔
غیرملکی فلائٹ کی اسکرینوں میں دوران پرواز غیر اخلاقی فلم چل پڑی

Webdesk

|

7 Oct 2024

سڈنی: سڈنی سے ٹوکیو ائیرپورٹ جانے والی قنطاس کی پرواز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جب فلائٹ کی اسکرینوں پر غیر اخلاقی فلم چل پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قنطاس فلائٹ QF59 میں غیر متوقع طور پر چلنے والی غیر اخلاقی فلم نے مسافروں اور بچوں کے ساتھ موجود فیملیز کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

Daddio نامی ہالی ووڈ فلم کے غیر اخلاقی مناظر فلائٹ کی اسکرین پر چلنے لگے جسے بند کرانا ٹیکنیکل اسٹاف کے لیے عذاب بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق قنطاس پرواز کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دوران پرواز انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والا نظام تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث مسافر اپنی مرضی کے مطابق چینل تبدیل نہیں کرسکتے تھے۔

فلائٹ ترجمان کا کہنا تھا کہ فلم واضح طور پر پرواز میں چلانے کے لیے موزوں نہیں تھی، اور ہم اس پر اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ فلم کا انتخاب کیسے کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!