غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر یہودی آباد کاروں کا حملہ

غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر یہودی آباد کاروں کا حملہ

اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی یہودی آبادکاروں نے اردن کے امدادی قافلوں پر حملہ کیا ہے۔
غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر یہودی آباد کاروں کا حملہ

Webdesk

|

2 May 2024

رام اللہ:فلسطین میں یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر حملہ کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی یہودی آبادکاروں نے اردن کے امدادی قافلوں پر حملہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں امدادی قافلوں پر غزہ میں یہ حملہ یہودی آبادکاروں نے کیا ہے۔ اردنی قافلے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔

اردن کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک امدادی قافلہ کریم شالوم کراسنگ اور دوسرا امدادی قافلہ ایریز کراسنگ سے غزہ جا رہا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!