1 hour ago
دوسری شادی کرنیوالے پسند نہیں: مشال خان
Webdesk
|
23 Aug 2026
کراچی: معروف اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ مجھے دوسری شادی کرنے والے مرد پسند نہیں ہیں ۔ اداکارہ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران شادی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی جیسا خاص لمحہ ابھی تک نہیں آیا لیکن یہ اچانک ہو جائے گی۔ شادی سے متعلق جو بات میرے ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جسے میں نجی (پرائیویٹ) رکھنا چاہتی ہوں۔
لیکن میں یہ کیسے یقینی بنا سکتی ہوں کہ یہ ایک نجی معاملہ ہوگا؟ میں اس بات کو کیسے یقینی بناں گی کہ لوگ میری شادی سے دور رہیں؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مثال کے طور پر میں اعلان کروں گی کہ میری شادی ہوگئی ہے لیکن ساتھ ہی میں چاہتی ہوں کہ لوگ بس اسے نجی رہنے دیں۔
مشال خان نے کہا کہ شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دوں گی کیونکہ مجھے ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ میرا شوہر میری زندگی میں واحد شخص ہو اور میں اس کی زندگی میں واحد عورت ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں وہ نہیں ہوں جسے کسی مرد کے ماضی سے کوئی مسئلہ ہو، مرد طلاق یافتہ ہو سکتا ہے لیکن اگر میں اس سے شادی کروں تو شادی کے وقت اسے سنگل ہونا چاہیے۔
Comments
0 comment