1 hour ago
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں اچانک اضافہ ہوگیا
Webdesk
|
23 Aug 2026
ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں اچانک شدت آگئی. روس نے یوکرین کے شہر کریوی ریہ پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی ڈرون حملے میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
دوسری جانب یوکرین نے بھی روسی آئل ریفائنری اور فوجی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا.حملوں میں 6 روسی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق یوکرین نے سامارا کے علاقے میں ایک صنعتی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔
ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو جوابی حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے معاشی اہداف کو نشانہ بنا کر پنڈورا بکس کھول دیا ہے. اب روس بھی یوکرین کے انتہائی حساس معاشی شعبوں کو نشانہ بنائے گا۔
روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ یوکرین نے روسی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے. اب اسے جوابی حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔روسی صدر نے کہا کہ روس امن مذاکرات کے لیے تیار ہے. تاہم یوکرین کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر بات نہیں کی جائے گی۔
Comments
0 comment