غزہ کے لیے امدادی قافلہ "گلوبل صمود فلوٹیلا" تیونس پہنچ گیا، مفتی تقی عثمانی کا حمایت کا اعلان

غزہ کے لیے امدادی قافلہ "گلوبل صمود فلوٹیلا" تیونس پہنچ گیا، مفتی تقی عثمانی کا حمایت کا اعلان

اس قافلے کا مقصد اسرائیل کے محاصرے کو توڑ کر غزہ کے مصیبت زدہ عوام تک امداد پہنچانا ہے
غزہ کے لیے امدادی قافلہ "گلوبل صمود فلوٹیلا" تیونس پہنچ گیا، مفتی تقی عثمانی کا حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2025

تیونس: دنیا کے 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنان غزہ کے لیے امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں شامل ہونے کے لیے تیونس پہنچ گئے ہیں اسرائیلی وزیر دفاع نے قافلے پر خطرناک بم داغے پیں۔

اس قافلے کا مقصد اسرائیل کے محاصرے کو توڑ کر غزہ کے مصیبت زدہ عوام تک امداد پہنچانا ہے۔فلوٹیلا میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت آسٹریلیا، جرمنی، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، کویت، مالدیپ اور ناروے جیسے ممالک کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

اتوار، 7 ستمبر کو امدادی جہاز تیونس کے دارالحکومت کے قریب "سیدی بوسعید" بندرگاہ پر پہنچے، جہاں عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

منتظمین کے مطابق، آئندہ دو دنوں میں مزید 20 جہاز اس قافلے کا حصہ بنیں گے۔ یہ جہاز 10 ستمبر کو تیونس سے غزہ کی جانب روانہ ہوں گے۔ اس مشن میں 150 سے زائد کارکن شامل ہیں جو یورپ، افریقہ اور ایشیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دنیا کی توجہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کی طرف مبذول کرانے کی ایک کوشش ہے۔

دوسری جانب مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی نے گلوبل صمود فوٹیلا کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس میں شامل تمام لوگوں کی خیر و عافیت کیلیے دعا کی ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق مفتی تقی عثمانی کا اُن سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے کارواں کی عافیت اور مشن کی تکمیل کیلیے خاص دعا بھی کی۔

 

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ دو سالوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 64 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے امداد کی فراہمی تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!