غزہ کے طلبا حصول تعلیم کیلیے پاکستان پہنچ گئے

غزہ کے طلبا حصول تعلیم کیلیے پاکستان پہنچ گئے

پہلے بیچ میں 27 طلبا قاہرہ سے لاہور پہنچے ہیں
غزہ کے طلبا حصول تعلیم کیلیے پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک

|

14 Oct 2024

غزہ کے 27 طلبا میڈیکل تعلیم کے حصول کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے، یہ پہلا بیچ ہے۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے 27 فلسطینی طلباء کے پہلے بیچ کو قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کیلئے روانہ کیا۔

مجموعی طور پر 192 فلسطینی نوجوان میڈیکل کی تعلیم کیلیے پاکستان آئیں گے اور وہ مختلف طبی اداروں میں اپنی میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔

پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت کے تحت ان طلباء کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگراموں پر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!