غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا ہونگے، امریکہ

غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا ہونگے، امریکہ

غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا اور مغویوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہوگا۔
غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا ہونگے، امریکہ

Webdesk

|

3 Jul 2025

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے جس نے جنگ بندی معاہدے کو متعدد بار توڑا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا اور مغویوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہوگا۔

ایران سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، بغیر کسی مزید تاخیر کے ایران کو یورینیم افزودگی پر عالمی ایجنسی سے تعاون کرنا ہوگا۔

ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے پرامید ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر بات نہیں کروں گی۔

مشرق وسطی ہمیشہ کیلئے تبدیل ہو گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کے ذریعے یوکرین اور روس میں بھی جنگ بندی چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کل امریکا کے جشن آزادی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ملک کی پالیسی سے متعلق ہر ملک خود مختار ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!