حملے کیلیے جس کی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا، ایران نے خبردار کردیا
تہران نے خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو خبردار کردیا۔
Webdesk
|
11 Oct 2024
تہران: ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کیلیے جس کی فضائی یا زمینی حدود استعمال ہوئی وہ نشانہ ہوگا۔
امریکی اخبار کے مطابق تہران نے خفیہ سفارتی ذرائع سے اردن، امارات، سعودی عرب اور قطر کو خبردار کردیا۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ امریکا یا اسرائیل کو اپنے فوجی انفرااسٹرکچر یا فضائی حدود ایران کے خلاف جارحیت کیلیے استعمال کرنے دینا نہیں چاہتے۔
Comments
0 comment