ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، ایران نے اسرائیل کو خبردار کردیا
ایرانی جنرل مرتضی میریان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔
Webdesk
|
10 Oct 2024
تہران: ایرانی جنرل مرتضی میریان نے اسرائیل کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی جنرل مرتضی میریان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے پر جوابی حملے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بھی حملہ ہوا تو دشمن کو دھول میں اڑا دیں گے، ایران پر کوئی بھی اسرائیلی حملہ اب بغیر جوابی حملے کے نہیں ہو سکے گا۔
ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ ایرو، ڈیوڈ سلنگ اور آئرن ڈوم اسرائیلی دفاعی نظام اور دیگر ممالک ناکام رہے، اسرائیل کے اندر جس ہدف کو چاہا نشانہ بنایا۔
Comments
0 comment