حماس کا اسرائیلی فوجی چھاونی پر بھرپور حملہ، جانی و مالی نقصان کی تصدیق
اسرائیل نے بھی حملے کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
14 Oct 2024
لبنان کی مزاحمتی کار تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ کیا جس میں جانی و مالی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے۔
عالمی خبررساں اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے اتوار کی شب بنامینہ کے علاقے مین قائم گولانی بریگیڈ کے کیمپ پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں فوری طور پر 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اتوار کی شام حیفا شہر کے جنوب میں اسرائیلی فوجی تربیتی اڈے پر ڈرون حملہ کیا۔
Comments
0 comment