13 hours ago
حماس کو ختم کرنے کے ہدف پر قائم ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم

Webdesk
|
10 Jul 2025
تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ ان کا اجلاس غزہ میں قیدیوں کی رہائی کی کوششوں پر مرکوز تھا اور انھوں نے حماس کی عسکری و انتظامی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک ریکارڈ شدہ بیان میں کہا ہم ایک لمحے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اور یہ (قیدیوں کی رہائی)فوجی دبائو کے باعث ممکن ہے۔
انھوں نے مزید کہا بد قسمتی سے یہ کوشش ہمیں بھاری قیمت چکانے پر مجبور کر رہی ہے، ہمارے بہترین بیٹے قربان ہو رہے ہیں، لیکن ہم اپنے تمام اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں: تمام قیدیوں کو خواہ زندہ ہوں یا مردہ، رہا کرانا، حماس کی عسکری و انتظامی صلاحیتوں کو تباہ کرنا، اور یہ یقینی بنانا کہ غزہ اسرائیل کے لیے کوئی خطرہ نہ بنے۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے اور ٹرمپ نے ایران پر حاصل کردہ بڑی فتح کے اثرات اور اس سے پیدا ہونے والے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
Comments
0 comment