حماس کے نئے سربراہ یحیی سنوار شہید، اسرائیل کا دعوی
ویب ڈیسک
|
17 Oct 2024
اسرائیل نے فضائی حملے میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہونے والی جھڑپ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جن میں یحییٰ النسوار بھی شامل ہیں۔
اسرائیل نے کہا کہ ہم یحییٰ النسور کی ہلاکت کے حوالے سے تصدیق کی کوشش کررہے ہیں مگر قوی امکان ہے کہ وہ کارروائی میں مارے جاچکے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یحییٰ النسوار کی شناخت اُن کے دانتوں سے کی گئی ہے۔ اُدھر حماس کی جانب سے ابھی تک یحییٰ النسوار کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سینیئر فوجی حکام نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا حال ہی میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک عمارت پر بمباری میں ہلاک ہونے والے 3 کمانڈرز میں سے ایک یحییٰ السنوار ہوسکتے ہیں۔
سینیئر فوجی حکام نے اسرائیلی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ جس عمارت میں حماس کے ان 3 اہم کمانڈرز کو قتل کیا وہاں سے اسرائیلی یرغمالی نہیں ملے۔
Comments
0 comment