حماس نے تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے

حماس نے تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حماس نے  تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے

Webdesk

|

26 May 2024

حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ داغ دیئے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ میزئل حملے صیہونیوں کے ہمارے شہریوں پر مظالم کے خلاف کیے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ممکنہ راکٹ حملے کے خطرے کے سائرن بجے ہیں اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ تل ابیب کے علاقوں میں 15 دھماکے سنے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!